گورنر پنجاب سے بیس بال فیڈریشن وفد کی ملاقات‘سٹیڈیم بنانے کی یقین دہانی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے وفد نے صدر فخر علی شاہ کی قیادت میں ملاقات کی ۔ گورنر نے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم کیلئے پروپوزل تیار کریں اور گرائونڈ کیلئے کوئی مناسب جگہ دیکھیں۔