ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز آج حلف اٹھائیں گے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 6 ججز آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب 11 بجے ججز لاؤنج میں ہوگی۔ مسقل جج کی حثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔