پنج محل روڈ پر سیوریج سسٹم بہتر بنایا جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) پنج محل روڈ پر سیوریج کے پانی کا نکاس نہ ہونے اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے پر چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا مشکل ہو گیا۔ نمازی حضرت کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ اس علاقے میں پائپ لائن بڑی ڈالی جائے تاکہ یہاں کا پرانا مسئلہ حل ہو جائے ورنہ اسی طرح لوگوں کے گھر کے اندر پانی جاتا رہے گا تاکہ یہ روڈ بھی اونچا کر دیا جائے۔