پی ٹی آئی کا تجربہ ہے‘ حکومتیں دھرنوں سے نہیں جاتیں:رانا نثارراٹھ
رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رانا نثاراحمد راٹھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں امن و امان کی خاطر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کرنے کو تیار ہو گئے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ استعفیٰ کے بغیر حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔قبل ازیںوزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو ہدایت کی تھی کہ مولانا فضل الرحمن کے قابل عمل مطالبات تسلیم کیے جائیں۔مذاکراتی ٹیم اگر وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا چاہیں تو وزیراعظم بات کریں گے۔