افغان صوبے قندھار کے گورنر کمپانڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قندھار کے گورنر کمپاونڈ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق ہلاک جب کہ دو امریکی زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاوس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔افغان میڈیا کے ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ کی جانب سے کیا گیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی،نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار کمپاونڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری زخمی بھی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اعلی حکام گورنر ہاوس میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جانے کے لیے ہیلی پیڈ کے پاس جارہے تھے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ریزولٹ سپورٹ کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر اور دیگر اعلی افسران شامل تھے۔ذرائع کے مطابق حملے کی ابتدا گورنر کے محافظ کی جانب سے کی گئی تاہم حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔اس سے قبل آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے صوبائی چیف زخمی ہوئے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔امریکی میڈیا نے افغان ٹیلی ویژن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حملے میں 2 امریکی فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔افغانستان میں نیٹو فورسز کے ترجمان اور امریکی فوج کے کرنل کنوٹ پیٹر کا کہنا تھا کہ واقع میں 2 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کردی گئیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ یہ نشاندہی کرتی ہیں کہ حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔صوبائی گورنر کی خاتون ترجمان واحدہ شاکرا کے مطابق حملے میں دیگر 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔طالبان کے حملے میں چیک جمہوریہ کے زخمی ہونے والے 5 فوجی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی لیکن چیک جمہوریہ کی فوج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024