چین نے امریکہ کے اس الزام کہ سی پیک کی بدولت پاکستان کی معیشت بحران زدہ ہو گئی ہے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کا پاکستان کی شرح نمو میں رواں سال 2.5فیصد حصہ رہا،بہت سے ترقی پذیر ممالک نے چینی تعاون کا خیر مقدم کیا ہے، امریکہ چینی تعاون کو درست نظرئےے سے دیکھے، امریکہ دوست ممالک بارے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،چینی تعاون کی بدولت خطے میں خوشحالی اور استحکام آیا ہے،چین ترقی پذیر ممالک کو منصوبوں کے ذریعے قرض کے جال میں نہیں جکڑ رہا، قرض معمولی اور منصوبوں میں سرمایہ کاری زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے اس الزام کو یکسر مسترد کرتا ہے جس میں مائیک پینس نے کہا تھا کہ سی پیک کے قرضوں کی بدولت پاکستانی معیشت کی حالت خراب ہے اور پاکستان مالی بحران کا شکار ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی الزام کے بر عکس سی پیک کا پاکستان کی شرح نمو میں رواں سال 2.5فیصد حصہ رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی امریکہ کے سی پیک پر الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ترقی پذیر ممالک چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چینی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکہ چینی تعاون پر تنقید کی بجائے اپنے نظرئےے کو درست کرے تاکہ اسے معلوم ہو کہ خطے میں خوشحالی اور استحکام کا سبب چین کا تعاون ہے۔ امریکہ کو چاہئے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے۔ لوکھانگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا ہی الزام امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دورہ ویتنام کے دوران کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو منصوبوں کے ذریعے قرض میں جکڑ رہا ہے جب کہ یہ محض الزام ہے اور حقائق کے منافی ہے۔ اعداو شمار کا جائزہ لیا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری زیادہ اور قرض انتہائی معمولی ہے۔ چین نے ہمیشہ دوست ممالک کی ترقی میں تعاون کیا ہے اور عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ہے۔ چین کو اپنا اثظرو رسوخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ چین چھوٹے ممالک کی مشکلات سمجھتا ہے اور ہمیشہ تعاون کے لئے آمادہ رہتا ہے۔2017میں سری لنکا پر چینی قرضہ غیر ملکی قرضے کا 10فیصد تھا۔ اسی طرح فلپائن پر بھی غیر ملکی قرضوں کی نسبت انتہائی معمولی تھا۔ ہم امریکہ سے مطالبہی کرتے ہیں کہ وہ چینی تعاون کو مثبت نظروں سے دیکھے۔چین-افریقہ تعاون کے فورم پر 2018 بیجنگ سربراہی اجلاس اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں بہت سے افریقی ممالک نے تعاون کی خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ یہ چین کی کامیابی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024