ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد سے گفتگو میں کہا کہ آپ مدبر اور عالمی رہ نما ہیں، ملائیشیا کی تیز رفتار معاشی ترقی آپ کے وژن کا نتیجہ ہے،گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے دوطرفہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا اور وزارتِ عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جب کہ ملائیشین وزیراعظم نے بھی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباردی۔وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی جو دونوں جانب سے قبول کرلی گئی اور جلد دوروں پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، پاک ملائیشیا تعلقات کوپاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد سے گفتگو میں کہا کہ آپ مدبر اور عالمی رہ نما ہیں، ملائیشیا کی تیز رفتار معاشی ترقی آپ کے وژن کا نتیجہ ہے۔گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے دوطرفہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024