لاس اینجلس : معروف ہالی وڈ اداکار جیرالڈ بٹلر کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی فلم 'ہنٹر کِلر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہدایتکارڈونووین مارش کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے مشن کی عکاسی کر رہی ہے۔ جب امریکی نیوی کی ٹیم جدید آبدوز میں سوار ہو کر اغوا ہونیوالے روسی صدر کی مدد کے لئے پہنچ جاتے ہیں اور اس ریسکیو مشن کیلئے اپنی جان تک داو پر لگا دیتے ہیں۔ فلم کا مرکزی کردار بھی جیرالڈ بٹلر ہی نبھا رہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گیری اولڈ مین ،لنڈا کارڈیلینی،مائیکل نیکوسٹ،ٹیلر اسمتھ اورکیرولین گوڈل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔فلم 26اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024