اسلام آباد: جہانگیر ترین واپس آتے ہی دوبارہ متحرک ہوگئے۔ ایک اور آزاد ایم پی اے تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گئے۔
وزیراعظم عمران خان سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بلال اصغر وڑائچ نے جہانگیر خان ترین کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات میں اعلان کیا۔