سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی،ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکا کو دے دئیے ۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ صحافی کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئی تھیں۔سعودی عرب نے صحافی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے ۔اخبارکے مطابق خاشقجی چند روز پہلے بھی قونصل خانے آئے تھے تاہم انہیں بعد کی تاریخ دی گئی تھی اور جس روز وہ دوپہر سوا ایک بجے قونصل خانے آئے اسی روز قونصل خانے کے ترک اہلکاروں کو دوپہر ساڑھے 12بجے کے بعد یہ کہہ کر چھٹی دے دی گئی تھی کہ قونصلیٹ میں اہم میٹنگ ہے۔ قونصل خانے کا موقف تھا کہ صحافی عقبی دروازے سے واپس چلے گئے تھے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے۔تاہم اخبار کا دعوی ہے کہ قونصل خانے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، اخبار کے مطابق تین اہم سعودی افراد پہلے بھی غائب ہو چکے ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024