اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدارترقی کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کررہا ہے، پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے،موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں۔نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں جب کہ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن پائیدارترقی کے تمام پہلوں کا احاطہ کررہا ہے، حکومت پاکستان نے اگلے تین سال میں 10 ارب پودے لگانے کا عزم کررکھا ہے اورپاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے منسلک ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024