امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مقای جامع مسجد کو نذرآتش کرنے کے جرم میں ملوث مجرم مارک فنسٹ پیریز کو 24 سال قید کی سزا سنادی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 26سالہ مارک فنسٹ پیریز نامی شدت پسند ایک مذہبی لیڈر پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسانے سمیت کئی دیگر الزامات ہیں، اس نے گذشتہ برس جنوبی ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا تھا،اس کے خلاف ٹیکساس کی ویکٹوریا عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور عدلت نے ملزم مارک فنسٹ پرییز کو 24سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ گذشتہ جولائی میں اس پر نفرت پھیلانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔اس موقع پر استغاثہ کے وکلا نے کہا کہ بدترین نفرت نے ملزم کو مسجد کو شہید اور اس سے ملحقہ اسلامک سینٹر کو نذرآتش کرنے پر مجبور کیا۔امریکی پولیس نے کہا کہ مارک پیریز ٹیکساس کے خلیج کے طول عرض میں پھیلے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیلانے کا موجب بنا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024