سکولز کی سکیورٹی بارے رپورٹ طلب
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سکولز کی سکیورٹی بارے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ اس بارے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیاہے کہ اے اور اے پلس کیٹگری والے سکولوں کے بارے میں سپیشل برانچ سے رپورٹ ارسال ہوئی ہے اس کی روشنی میں فوری ایکشن لیا جائے ، جن نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے انکو فوری طور پر دور کیا جائے اور اس کی رپورٹ ارسال کی جائے۔