ریٹائرڈ ٹیچرز سے ایڈوانس انکریمنٹس کی ریکوریاں روک دی گئیں
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ فنانس پنجاب نے ریٹائرڈ ٹیچرز سے ایڈوانس انکریمنٹس کی ریکوریاں روک دیں۔بتایا گیا ہے کہ ایڈوانس انکریمنٹ کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر سیکرٹری فنانس نے گزشتہ روز مراسلہ جاری کیا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ سے ایڈوانس انکریمنٹس کی ریکوری فیصلے تک روک دی جائے۔