سابق صدر ہائیکورٹ بار کے کونسل فیصل مشتاق آج پریس کانفرنس کرینگے
ملتان ( کرائم رپورٹر)سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان کے کونسل فیصل مشتاق اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ آج ضلع کچہری میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس میں وہ ملزموں کی جانب سے صدر پر حملے کے حقائق اور خان ڈویلپرز کی جانب سے معاشی طور پر تنگ افراد کیلئے فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔