غیر رجسٹرڈ20سے زائد گاڑیاں بند، ٹوکن ٹیکس کی 560نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات ضبط
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام بدھ کو غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانے کرنے کیلئے مختلف مقامات پرجنرل ہولڈ اپ کیا گیا اس دوران غیر رجسٹرڈ20سے زائد گاڑیاں بندکردی گئیں جبکہ ٹوکن ٹیکس کی 560نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرلئے گئے جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی 1ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی IIسہیل صابر نے کی ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیلئے 9خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ان ٹیموں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی زیر نگرانی کام کیا ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی رعائتی مدت 30ستمبر تک دی گئی تھی جس کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔