بلوچستان حکومت زائرین کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،مجلس وحدت المسلمین
اسلام آباد( سٹی رپورٹر ) مجلس وحدت المسلمین نے گذشتہ روز پولیس کے ہاتھو ں جیکب آباد چیک پوسٹ پر خاتون زائرہ کی شہادت کی مذمت کی ہے۔ بلوچستان حکومت زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے محب وطن اور دہشگردی مخالف شخصیت فیصل رضا عابدی پر دہشگردی کی دفعات لگا گرفتار کرنا افسوس ناک ہیں حکومت مسنگ پرسنز کے مسئلے کو جلداز جلد حل کرئے کوئی کتنا ہی بڑا ملز م یا مجرم کیوں نہ ہو آئین و قانون کے برخلاف اسے طویل عرصہ حراست میں رکھنا کسی صورت درست نہیں ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس نے بے گناہ زائرہ کابے دری سے قتل کیا متعلقہ حکام نوٹس لیں اور ان درندہ صفت لوگوں کو نشان عبرت بنائیں بلوچستان حکومت زائرین کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے زائرین کے مشکلات میں اضافہ ہو رہاہے ۔