موسم تبدیل ہوتے ہی گرم کپڑوں کی فروخت اور قیمتوں میںاضافہ
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم کے تبدیل ہوتے ہی کپڑوں کی مارکیٹوں میںگرم کپڑوں کی فروخت میں اضافے کے ساتھ ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں ،اسلاآباد کے معروف شاپنگ مالز اور دیگر مارکیٹس میں موجود گرم کپڑوں کی دکانوں پرخریداروں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔ خریداروں کے مطابق سردیاں شروع ہوتے ہی جہاں گرم کپڑوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے وہاں اچھی کوالٹی اور برانڈڈ ملبوسات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور سیزن کے آغاز میں ہی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے، مہنگے داموں خریداری سے بچنے کے لئے کچھ خریدار مختلف برانڈز پر سیل لگنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ مناسب قیمت میں اچھے ملبوسات خرید سکیں۔