علماء ملک میں اسلامی شریعت اور اردو کے نفاذ کے لیے کردارادارکریں، پروفیسر عتیق الرحمن
اسلام آباد(نا مہ نگار) تحریک نفاذ اردو پاکستان کے ناظم اطلاعات پروفیسر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح پر علماء کرام کو توجہ کریں ،علماء ملک میں اسلامی شریعت اور اردو کے نفاذ کے لیے کردارادارکریں۔نبی اکرمؐ نے اندھیروں اور ظلمت میں ڈوبے معاشرے کو محافظ و دیانت دار اور جانثاری کا پیکر بنادیا۔ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ اردو پاکستان کے ناظم اطلاعات پروفیسر عتیق الرحمن نے تحریک اصلاح معاشرے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح جبھی ہوسکتی ہے جب ملک علماء کرام اور ائمہ مساجد اپنا قائدانہ کردار اداکریں گے۔