اے کرکٹ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسر ا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیم نے پاکستان اے ٹیم کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ پاکستان اے ٹیم نے 6وکٹوں پر 156رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ اے ٹیم نے ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ فلپس نے ناقابل شکست 69رنز بنائے ۔ وقاص مقصود اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔