شیخ رشید کے 50 روز میں ایک ارب کی اضافی آمدن ہوئی: ترجمان ر یلوے
لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلویزکے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ لاہور اور وزیرآباد کے درمیان چلنے والی بابو پسنجر ٹرین بند نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق یہ ٹرین صرف ایک دن کے لیے معطل کی گئی ہے۔ کوچز خراب ہونے کے باعث ٹرین کو معطل کیا گیا تھا۔شیخ رشید احمد کے بطور وزیر ریلویزابتدائی پچاس روزمیں محکمے نے گزشتہ مالی سال کی نسبت ایک ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل کی ۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر ریلویزکی محنت رنگ لا رہی ہے۔پچاس روز میں آمدن کمانے کی استطاعت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا۔وزیر ریلویزآمدن میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔