نشتر میڈیکل یونیورسٹی سمیت پوری دنیا میں ورلڈ انستھیزیا کا عالمی دن منایا گیا
ملتان (وقائع نگار)پوری دنیا میں انستھیزا کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں پاکستان سوسائٹی اف انستھیزا ملتان چپٹر کے زیر اہتمام سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل، یونیورسٹی ، شعبہ انیستھیزیا کے سابقہ سربراہ و عالمی شہرت یافتہ ماہر انستھیزیا پروفیسر مہدی حسن ممتاز، موجودہ سربراہ شعبہ پروفیسر چوہدری منیر احمد ، پروفیسر محمد یوسف، پروفیسر وسیم ربانی، ڈاکٹر عامر فرقان سمیت ملتان کے کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔ مقراریں نے شعبہ انستھیزیا کی اہمیت، دوران جراحی اس کی ضرورت اور اس شعبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عامر فرقان اور ڈاکٹر فرحان رشید نے انستھیزا کے لئے استعمال ہونے والی نئی ادویات پے لیکچر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور شعبہ کی ترقی کے لئے مثبت کاوش قرار دیا۔