ڈپٹی کمشنرکا دارالامان‘ گہوارہ، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض نے گزشتہ روز گہوارہ سنٹر دارلامان ڈرگ ریہیبلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے دارلامان میں مقیم ظلم کا شکار خواتین اور بچوں کے مسائل سنے اور انہیں مکمل طور پر ریلیف دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دادرسی سنٹر‘ وومن سنٹر‘ دارلامان‘ دارالفلاح میں لاتعداد خواتین کو ریلیف ملا چکاہے اور آج وہ بہت باعزت طریقے سے اپنے گھروں میںآباد ہو چکی ہیں۔ ان خواتین کا بلامعاوضہ قانونی معاونت بھی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے ریہبلیٹیشن سنٹر میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ سے متعلق ڈاکٹر سے تفصیلی بات کی اور ان کے کھانے کی کوالٹی بھی چیک کی جس پر انہوں نے ادارے کی کوششوں اور منشیات کے عادی افراد کی صحت پر ان کے لواحقین کوتسلی دی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔