جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
جوہانسبرگ(آئی این پی)کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، کرس مورس، فرحان بہاردین اور ڈیوین پریٹورس کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایڈن مرکرام اور ہنرچ کلاسن کو ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی کے خلا کو پر کرنے کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہنرچ کلاسن، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، نگیڈی، اینڈائل پہلک وایو، ڈیوائن پریٹورس، کگیسوربادا، تبریز شمسی اور ڈیل سٹین پر مشتمل ہے۔