اقتدار اور املاک
بلاشبہ نمائندہ حکومت اور نمائندہ اداروں کا ہونا بہت خوب اور ضروری ہوتا ہے لیکن اگر چند اشخاص انہیں محض ذاتی اقتدار اور املاک میں اضافے کا ذریعہ بنالیں اور انہیں ایسی پست سطح تک گھسیٹ لائیں تو ایسی حکومت اور ادارے نہ صرف اپنی قدرو منزلت سے محروم ہوجاتے ہیں بلکہ بدنامی بھی کماتے ہیں۔
(میونسپلٹی سے خطاب،کوئٹہ،15 جون 1948ئ)