مکرمی! میں آپکے کثیر الاشاعت روزنامہ کی وساطت سے حکومت پاکستان کی توجہ ایک نہایت سنگین اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اس وقت وطن عزیز مسائل اور وسائل کی دلدل میں بری طرح دھنس چکے ہیں جان لیوا مہنگائی نے غریب عوام کی بری طرح کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ضروریات زندگی پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اور انکے بچے غربت و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ آج تک جو بھی حکومت بنی اس نے مہنگائی کے خاتمے کے دعوے تو بڑے شوق سے کئے مگر عملی طور پر کوئی مؤثر مثبت اقدام نہیں اٹھا سکی۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہر دکاندار من پسند ریٹ چارج کر رہا ہے۔ مہنگائی کو لگام دینے کیلئے ادارے اتنے بے بس کیوں ہیں؟ گیس کے نرخ مہنگے ہونے اور بجلی مہنگی ہو جانے کی وجہ سے اس کا اثر تمام ضروریات زندگی پر براہ راست پڑا ہے۔ حکومت کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں جس سے وطن عزیز کے غریب عوام کو غربت و افلاس سے نجات مل سکے۔ (چودھری تصور اقبال بھون۔ حافظ آباد)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024