مکرمی ! وفاق کے زیرنگرانی چلنے والے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈڈنٹیل کالجز میں داخلوں کیلئے قبل ازیں انٹری ٹیسٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن لیا کرتا تھا اس مقصد کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوئی فیس نہیں لیا کرتا تھا اب پتہ چلا ہے کہ وفاق کے زیر اہتمام چلنے والے پرائیویٹ میڈیکل اینڈ دنٹیل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ نمز (Nums) لے گااور اس انٹری ٹیسٹ کیلئے امیدوار کو تین ہزار روپے انٹری ٹیسٹ کی فیس بھی ادا کرنا پڑیگی۔اس طرح انٹری ٹیسٹ سے کرڑوں روپے نمز یونیورسٹی کو حاصل ہونگے۔ خاکسار کی رائے میں اگر میڈیکل کالجز مذکورہ فارمولے کی روشنی میں اپنے طور پر ہی انٹری ٹیسٹ لے لیا کریں تو اس طریقہ کار میں کیا قباحت ہے ۔اسلام آباد کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں اس وقت 950 کے قریب ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں جب کہ بی ڈی ایس کی 225 سیٹیں ہیں۔اگر حکومت پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈنٹیل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹر ی ٹیسٹ کا کام ایچ ای سی کے ہی سپرد کرئے تو اس سے ہزاروں طلباء اور طالبات کے والدین پر اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ نت نئے تجربات کا کوئی مقصد نہیں ہے۔( ریاض احمد ملک ، اسلام آباد)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024