ہیپاٹائٹس اور حکومتی اقدامات
بد قسمتی سے پاکستان کا شمار اْن ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ چند سالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد چند ہزار سے بڑھ کر دو کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ ہیپاٹائٹس جیسی بیماری کے اِس تیزی سے پھیلنے کی وجہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور عوام میں اِس مرض کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ عوام کیلئے پینے کے صاف پانی کا ترجیحی بنیادوں پر انتظام کرے۔ ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے۔ ہر سرکاری اسپتال میں ہیپاٹائٹس کی مفت اسکریننگ کا انتظام کیا جائے تاکہ اِس مرض کی بروقت تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہو سکے۔(فیصل طاہر۔کراچی)