چینی حکومت آئندہ ماہ وزیراعظم نوازشریف کی منتظر‘اٹلی میں چینی وزیر خارجہ سے طارق فاطمی کی ملاقات
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چینی وزیراعظم نوازشریف کا اگلے ماہ میں چین میں استقبال کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ یہ بات اٹلی کے شہر ملبورن میں چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کے خصوصی معاون طارق فاطمی سے بات چیت میں کہی۔ چینی اخبار چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نومبر میں چین میں منعقد ہونے والی 10ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اخبار کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارت کاروں نے دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار رکھنے اور اپنی دوستی کو مستحکم بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔