پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے چترل کے سینئر صحافی بشیر حسین آزاد کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگا ن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔