خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام کھانسی بخار جسم میں درد جیسے امراض جنم لے رہے ہیں ان حالات میں کھٹی اور ٹھنڈی چیزیں گلے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں جبکہ سموگ بھی گلے کی بیماری کا موجب بن رہا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے خشک موسم کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے لوگ گلے کی خرابی کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں گلے کی بیماری کا مطلب مختلف بیماریوں کو جنم دینا ہے ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ ان حالات میں لوگ خصوصا موٹر سائیکل سواراور پیدل چلنے والے افراد ماسک کا استعمال لازم کریں اس سے سموگ کیساتھ کرونا سے بھی بچنے میں مدد ملے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38