بدتمیزی کے واقعات‘ ریلوے ملازمین کا نجی کمپنی عملہ کو سبق سکھانے کا فیصلہ
ملتان(جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے ساتھ دوران سفر بدتمیزی کرنیوالے نجی کمپنی کے سٹاف کے خلاف کاروائی نہ کئے جانے پر ریلوے سٹاف نے اپنے طور پر نجی کمپنی کے عملہ کو درست کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ دوران ڈیوٹی آنے جانے والے ملازمین پر نجی کمپنی کے کمرشل سٹاف نے عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے ڈیوٹی پاس اور5فیصد ریزرویشن کوٹہ ہونے کے باوجود ڈیوٹی کے لئے آنے جانے والے مسافروں کو بغیر ٹکٹ چارج کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔ جرمانہ نہ ادا کرنے والے ملازمین کو ویران مقامات پر ٹرین رکوا کراتار دیا جاتا ہے۔ شیرشاہ,مظفرگڑھ,کوٹ ادو,لیہ,بھکر,کندیاں سمیت راولپنڈی تک کے تمام اسٹیشن سٹاف,ریلوے پولیس ملازمین,ٹرین گارڈ,انجن ڈرائیورز کو ہدائت جاری کی ہیں جس میں اسٹیشن سٹاف اورریلوے پولیس اہلکاروں سے سے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ٹرین پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے والے مسافر کے سوا کسی مسافر کو سوار نہ ہونے دیں مسافروں کے ماسک,کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کو لازمی چیک کریں ٹرین ڈرائیورز اور گارڈزسے کہا گیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی مقررہ اسٹیشن کے سوا ٹرین کو مت روکیں ۔ اسٹیشن ماسٹرز کا کہنا ہے کہ ریلوے اور نجی کمپنی کا معاہدہ صرف ٹرین کا ہے نجی انتظامیہ اپنے مسافروں کو پلیٹ فارم/لائٹس/ ویٹنگ روم اور تمام سہولیات خود مہیا کرے
ریلوے ملازمین