کرونا نے بیرون ملک ملازمت کرنے والے پاکستانیوں اور بیرون ملک جانے کی تیاری کرنے والوں کو بھی بری طرح متاثر کیا : سٹیٹ بینک رپورٹ
لاہور (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کرونا نے بیرون ملک ملازمت کرنے والے پاکستانیوں اور بیرون ملک جانے کی تیاری کرنے والوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ,50 ہزار بے روزگار ہو گئے, 50 ہزار کا روزگار خطرے میں ہے ,ڈیڑھ لاکھ سے زائد باہر جانے سے رہ گئے۔کرونا اور دنیا بھر میں لاک ڈاون کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے 50 ہزار پاکستانی بے روز گار ہوئے جبکہ 50 ہزار تارکین وطن کو چھٹی پر واپس وطن بھجوا دیا گیا ,ان کا روزگار بھی ابھی تک خطرے میں ہے, ان کے علاوہ 59 ہزار 800 پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت مل گئی تھی لیکن سفری پابندیوں اور پروازیں بند ہونے کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جا سکے جبکہ ایک لاکھ 2 ہزار پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمت پر بھرتی کا عمل پاکستان میں جاری تھا, بھرتی کا عمل رکنے کی وجہ سے بیورو آف میگریشن نے ان کی ملازمتوں کے خاتمے کا ہی امکان ظاہر کیا ہے, ملازمت ملنے کے باوجود باہر نا جا سکنے والوں کی ملازمت بھی شدید خطرے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک بے روزگار ہونے اور لاک داون کے باعث پھنسے ہوئے 90 ہزار 308 پاکستانیوں کو 490 خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس وطن لایا گیاسب سے زیادہ 42 ہزار 729 پاکستانی یو اے ای سے واپس آئے۔