لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 1 روپے 95 پیسے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 53 پیسے مہنگا ہو گیا ,یورو کی قیمت دو روپے اور پاونڈ کی سوا تین روپے بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 1 روپے 53 پیسے کے اضافے سے 159 روپے 83 پیسے ہو گئی ,یورو کی قدر 2 روپے 9 پیسے بڑھ کر 189 روپے 90 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 3 روپے 16 پیسے کے اضافے سے 212 روپے 33 پیسے ہو گئی .ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ایک روز میں ہی ملک پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 174 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 1 روپے 95 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 20 پیسے ہو گئی, یورو کی قیمت فروخت 3 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 190 روپے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 3 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 212 روپے ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38