لاہور: سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی تیاری شروع ہو گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ فوری طور پر موسم سرما کے دینے کے لیے ہوم ورک تیار کیا جائے۔ ہوم ورک تیاری کا سرٹفیکٹ بھی جمع کروایا جائے گا۔سکولوں کو ایک ماہ کا ہوم ورک تیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق حالیہ کورونا کی وبا نے جہاں بڑوں کو متاثر کیا ہے وہاں بچوں کو بھی متاثر کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہوم ورک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024