چین کے موسمیاتی حکام نے بدھ کے روز متعدد صوبوں میں برفانی طوفان کا نارنجی انتباہ جاری کردیا ہے اور شہریوں کو گھروں سے باہرغیرضروری سرگرمیوں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔قومی موسمیات مرکز کے مطابق برفانی طوفان صوبہ حئی لونگ جیانگ، جیلین، لیانِنگ، ہیبے اور اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں بدھ کی صبح سے جمعرات کی صبح تک آئے گا۔مرکز نے کہاہے کہ حکام کو سڑکوں، ریلویز، توانائی اور مواصلات کی لائنوں کے معائنہ اور دیکھ بھال کو مضبوط کرناچاہئے اوربرفانی طوفان سے عوامی نقل وحمل میں خلل روکنے کیلئے کام کو یقینی بنا نا چاہئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38