جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (جے یو آئی۔ ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پلان بی پر عمل درآمد جاری رہے گا، اس حوالے سے فیصلہ منگل کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منگل کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں جے یو آئی (ف) آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں، حکومت نے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے کافی مشکلات پیدا کیں، ہماری دعا ہے نواز شریف جلد از جلد صحت یاب ہوکر پاکستان آئیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024