کراچی میں اٹلی کی قونصل جنرل ANNA RUFFINO نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پیر کے روز گورنر ہائوس کراچی میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور دیگر امور زیر بحث آئے۔گورنر نے کہاکہ سیاحت سمیت ملک کے مختلف شعبوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ویزے سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر اٹلی کے ممتاز شیف VITTORIO CASTELLANI بھی موجود تھے ۔شیف VITTORIO نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور کہاکہ پاکستان کی ثقافت ' کھانوں ' روایات اور دوسری مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیاجارہا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024