لاہور ہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے پلان بی کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جستس امیر بھٹی نے مقامی شہری عرفان علی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے 12 نومبر کو اپنے کارکنوں کو پنجاب سمیت تمام پاکستان کے شہروں کی سڑکیں بند کرنے کی ہدایت کی ۔پلان بی میں پنجاب سندھ روڈ، رحیم یار خان، انڈس ہائی وے سمیت دیگر سڑکوں کو بند کرنے کی کال دی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمن کا سڑکیں بند کرنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے تحت حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت مولانا فضل الرحمن کا پلان بی کے تحت سڑکیں بند کرنے کا اقدام غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38