اوکاڑہ میں علاقہ ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کے مطابق اوکاڑہ میں علاقہ ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے جو جنازے میں شرکت کے لیے منچن آباد سے آ رہے تھے کہ ملحو شیخاں کے مقام پر ان کی کشتی الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں 5 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں ، ریسکیو 11222 اور پولیس بھی پہنچ گئیں ، کشتی میں25 سے زائد افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اب تک دریا سے8 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ کشتی ڈوبنے کے مقام پر دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی آمدورفت کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم سفر کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔عثمان بزدار نے دیگر افراد کی تلاش کے لیے انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ریلوے میاں معین خان وٹو موقع پر موجود ہیں اور امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024