مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ سفر کے لئے قائد نون لیگ کو ہائی ڈوز دی جارہی ہے، شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہونگے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئےمنگل کو بیرون ملک روانہ ہوں گے،شہبازشریف اور ڈاکٹرعدنان نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دوران سفر پلیٹ لیٹس کی تعداد برقرار رکھنے کیلئے اسٹرائیڈزکی ہائی ڈوز دی جارہی ہے تاکہ کسی طبی پیچیدگی سے بچنے کیلئے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے بیرون ملک علاج کیلئے روانگی کے سلسلے میں نوازشریف کی طبی علامات کا جائزہ لیاہے،اس کے علاوہ ترجمان نے ایک بار پھر قوم اور کارکنان سے نوازشریف کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024