شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل ، ای سی جی بالکل نارمل ، وفاقی وزیر کو ہولی فیملی منتقل کیا گیا،بلڈ پریشر اور شوگر کا مسئلہ نکلا ،ڈاکٹروں نے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد گھر بھجوادیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد تقریب میں شرکت کیلئے لال حویلی پہنچے تو لوگوں سے ملاقات کے دوران سینے میں تکلیف محسوس ہوئی انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہیں ہولی فیملی ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ شیخ رشید کو دل کی تکلیف نہیں ہوئی، ان کی ای سی جی بالکل نارمل ہے۔ وفاقی وزیر کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول کی شکایت ہے، بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب سینے میں تکلیف ہوئی۔ شیخ رشید کو تفصیلی طبی معائنے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024