عراق میں مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر انتہائی اہم بندرگاہ ام قصر کا داخلی راستہ بلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ام قصر عراق کی سب سے اہم خلیجی بندرگاہ ہے۔ عراق میں اناج، سبزیوں، تیل اور چینی کی درآمدات و برآمدات کے لیے یہی بندرگاہ استعمال کی جاتی ہے۔ چند روز پہلے بھی مظاہرین نے اس کا داخلی راستہ بند کر دیا تھا، جس سے اس ملک کو چھ بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ عراق میں اکتوبر سے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں ابھی تک تقریبا تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سن دو ہزار تین میں صدر صدام حسین کا تختہ الٹنے کے بعد سے انہیں سب سے بڑے عوامی احتجاجی مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38