ہانگ کانگ مظاہرین کے خلاف گولیوں کا استعمال کر سکتے ہیں، پولیس کا انتباہ

پہلی مرتبہ پولیس نے ہانگ گانگ مظاہرین کے خلاف براہ راست گولیوں کا استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے مظاہرین پولیس کے خلاف تیروں، پتھروں اور پٹرول سے بھری آتشیں بوتلیں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ان کے پاس ریاستی طاقت استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہتا۔ پولیس ابھی تک ان مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور تیز دھار والے پانی کا استعمال کر رہی ہے۔ ہانگ کانگ میں چینی حکومت کی مداخلت کے خلاف یہ مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔