انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برلن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی افواج کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دے۔ جرمن فوج ایک عرصے سے چینی فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہاکہ چین میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال کی وجہ سے ایسا تعاون ختم ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی چند ماہرین نے جرمن حکومت سے چین کے خلاف ہانگ کانگ مظاہرین کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے باسٹھ ممالک اپنے فوجیوں کو تربیت کے لیے جرمنی بھیجتے ہیں اور ان میں چین بھی شامل ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024