نیویارک : والٹ ڈزنی کا معروف کارٹون کردار' مکی ماؤس' آج اپنی 91 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
والٹ ڈزنی کے یہ کارٹونز بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں اور یہ معروف کارٹون کردار بے حدمنفرد حیثیت کا مالک ہے ۔" مکی ماؤس " کا کردار 1928 میں تخلیق کیا گیا تھا اور پہلی بار اسے نیویارک میں شارٹ فلم "اسٹیم بوٹ ویلی" میں پیش کیا گیا اوراب تک اسے 140 فلموں میں پیش کیا جاچکا ہے۔1978 میں مکی ماؤس کو 'وا ک آف فیم' میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔91 برس گزرجانے کے بعد بھی اس کردار کی مقبولیت اور پسندیدگی میں کمی نہیں آئی اور دنیا بھر میں ہر سال 18 نومبر کو والٹ ڈزنی اور مکی ماؤس کے شائقین یہ دن بہت شوق سےمناتے ہیں ۔والٹ ڈزنی کا یہ کارٹون خوابوں کی دنیا میں مگن رہتا ہے جبکہ حقیقی دنیا اس کے برعکس ہے۔مکی ماؤس کے تخلیق کار فریڈ مور اور فلائیڈ گورڈ فرسن تھے، مکی ماؤس کے لئے والٹ ڈزنی، جمی میکڈونلڈ، وین الوائن، بریٹ ایوان اور کرس دائمنٹول نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔مکی ماؤس کے ساتھ ساتھ اس کی دوست منی ماؤس کی شہرت بھی کسی سے کم نہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024