اوکاڑہ، آوارہ کتے کے کاٹنے سے 3 افراد زخمی

اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں آوارہ کتے نے 16 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے محلہ پیر اسلام حویلی لکھا میں آوارہ کتے نے 3 راہگیروں اشرف، بشارت اور آصف پر حملہ کر کے انہیں کاٹ لیا۔ متاثرین کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اہل علاقہ نے کہا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، انتظامیہ اس کا نوٹس لے تاکہ مزید افراد کتوں کے حملوں سے محفوظ ہوسکیں۔