محترام پولو کپ 2019ء بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام محترام پولو کپ 2019ء بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں گارڈ گروپ /ڈیسکون کسٹرکشن کمپنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آٹھ خوبصورت گول سکور کیے۔ اس کے علاوہ احمد بلال ریاض نے دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی گارڈ گروپ/ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے چارجبکہ تیمور علی ملک اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ محترام پولو کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ بخت ہاشم جواں ، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا مرتضیٰ، ثاقب خان خاکوانی نے کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کیے۔