کلیم شوکت سبکدوش‘محمد فیاض جیلانی وائس چیف آف نیول سٹاف تعینات
کراچی(سٹاف رپورٹر)وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف نیول سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کو وائس چیف آف نیول اسٹاف تعینات کیا گیا ہے،جبکہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے 1984میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا،وائس ایڈمرل فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نیول سیکریٹری،ڈپٹی چیف نیول چیف اور کمانڈر کوسٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے۔وائس ایڈمرل فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، این ڈی یو اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔