این اے 259 ڈیرہ بگٹی: جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی ری الیکشن میں کامیاب
ڈیرہ بگٹی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ بگٹی کے حلقہ این اے 259 میں 29 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ میں جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی جیت گئے۔ 24 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شاہ زین بگٹی 19133 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار میاں خان 2500 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ سپریم کورٹ نے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا این اے 259 میں شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔